بھائی کی سوتیلی بیٹی سے نکاح کا حکم
سوال
ایک عورت سے میں نے شادی کی جو کہ رشتے میں میری خالہ کی بیٹی ہے اور اس عورت کی پہلی شادی سے ایک بیٹی ہے، اب وہ بالغ ہے، کیا میں اس کا نکاح اپنے چھوٹے بھائی کے ساتھ کروا سکتا ہوں؟
جواب
آپ کے بھائی کا نکاح آپ کی سوتیلی بیٹی (جو کہ آپ کے بھائی کے لیے بھی رشتے کی خالہ زاد بہن کی بیٹی ہے) سے کرنا شرعاً جائز ہے، بشرط یہ کہ کوئی اور شرعی ممانعت موجود نہ ہو، اس لیے کہ ان کا آپس میں کوئی نسبی تعلق نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

