مقاطعہ بنی ہاشم کے وقت آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی عمر مبارک
سوال
مقاطعات قریش کے وقت آپ صلی الله علیہ وسلم کی عمر مبارک کتنی تھی؟
جواب
قریش کی طرف سے مقاطعہ بنی ہاشم کی ابتدا سن 7 نبوی محرم الحرام میں شروع ہوئی اور سن 10 نبوی کو اس ظالمانہ عہد نامہ کا خاتمہ ہوا ۔ (سیرت مصطفی ﷺ (1/257) ط:کتب خانہ مظہری) اس اعتبار سے رسول اللہ ﷺ کی عمر مبارک اس مقاطعہ کی ابتدا کے وقت 47 سال اور اس کے اختتام پر 50 سال تھی۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144212200221
تاریخ13-07-2021

