بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 جُمادى الأولى 1448ھ 19 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

عنایہ نام

سوال

عنایہ نام کا کیا مطلب ہے؟

جواب

"عنایہ" عربی زبان کا لفظ ہے، اور عربی لغت میں  سے یہ لفظ ’’ع‘‘ کے  نیچے زیر  اور زبر کے ساتھ  "عِنایہ"   یا "عَنایہ"  ملتا ہے، ’’الف‘‘ کے ساتھ ’انایہ‘  لغت میں مذکور نہیں، "عنایہ " کے  متعدد معانی آتے ہیں، جیسے: لطف و کرم ، مہربانی، توجہ، التفات، تحفہ اور عطیہ۔  اس لیے مذکورہ  نام "عنایہ"   رکھنا درست ہے۔  فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144212200152
تاریخ12-07-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں