موٹر سائیکل، موبائل اور ساڑھے باون تولہ چاندی ہے تو قربانی کا حکم
سوال
اگر کسی شخص کی موٹر سائیکل اور موبائل ہوں اور اس کے پاس نصاب یعنی ساڑھے باون تولہ چاندی تک ہو اور یہ شخص اپنے ماں باپ پر ڈیپنڈ کرتا ہے تو اس شخص پر قربانی واجب ہے؟
جواب
صورتِ مسئولہ میں مذکورہ شخص جب ساڑھے باون تولہ چاندی کا مالک ہے تو وہ صاحبِ نصاب ہے، اگر عید الاضحٰی کے دنوں میں بھی وہ صاحبِ نصاب رہا تو اس پر قربانی لازم ہوگی۔
نیز واضح ہو کہ موٹر سائیکل اور موبائل ضرورت کی اشیاء ہیں، ان کو نصاب کے حساب میں شمار نہیں کیا جاتا۔
الفتاوى الهندية (5 / 292):
"(شرائط الوجوب) : منها اليسار وهو ما يتعلق به وجوب صدقة الفطر دون ما يتعلق به وجوب الزكاة."
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

