خارش زدہ جانور کی قربانی
سوال
جس جانور کو خارش ہو اس کی قربانی کا کیا حکم ہے؟
جواب
خارش زدہ جانور کی قربانی جائز ہے، البتہ اگر خارش کی وجہ سے بے حد کمزور ہوگیا ہو تو پھر جائز نہیں۔
الفتاوى الهندية (5 / 298):
"و تجوز الجرباء إذا كانت سمينةً، فإن كانت مهزولةً لاتجوز."
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144212200117
تاریخ12-07-2021

