بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

3 جُمادى الأولى 1448ھ 15 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

سن 2021 میں کتنی نقدی کی بنا پر قربانی لازم ہو گی؟

سوال

موجودہ دور میں قربانی کتنے نقد پیسوں پر واجب ہوگی؟

جواب

اگر کسی آدمی کی ملکیت میں  سونا ساڑھے  سات تولہ موجود ہو یا ساڑھے باون تولہ چاندی  موجود ہو یا کیش  یا مال تجارت یا حاجات اصلیہ  اور استعمال سے زائد اشیاء اتنی مقدار میں موجود ہوں جن کی  مالیت  ساڑھے باون تولہ چاندی کو پہنچ جاتی ہو تو اس  پر قربانی واجب ہو جاتی ہے، اگر سونا کم مقدار میں موجود ہو، لیکن اس کے ساتھ چاندی یا  نقدی رقم  یا مالِ  تجارت یا حاجتِ  اصلیہ  و استعمال سے زائد کوئی بھی چیز موجود ہو اور  ان اشیاء کی مجموعی مالیت ساڑھے باون تولہ چاندی  کی قیمت  تک پہنچ جاتی ہو تو ایسے آدمی کے اوپر قربانی کرنا لازم ہوگا۔

آج  بتاریخ 13 جولائی  2021  چاندی کے  فی تولہ کی قیمت  1,553  روپے ہے،  اس حساب سے جس آدمی کی ملکیت میں  81,532 روپے پ5 پیسے ہوں گے، یا ضرورت و استعمال سے زائد اتنا سامان موجود جس کی مالیت اتنی ہو، اس کے اوپر قربانی کرنا لازم ہوگا۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144212200029
تاریخ11-07-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں