معظم اور احد نام رکھنا
سوال
محمد معظم اور محمد احد نام کیسے ہیں؟ کیا میں اپنے بیٹے کا ان میں سے کوئی نام رکھ سکتا ہوں ؟
جواب
۱۔ ’’ معظم ‘‘ کا معنی ہے : بڑا، قابل تعظیم، معنی کے اعتبار سے یہ نام رکھ سکتے ہیں ۔
۲۔ ’’احد‘‘ (ہمزہ اور حا پر زبر کے ساتھ) یہ اللہ کے مخصوص ناموں میں سے ہے اس کا حقیقی معنی ہے: ’’اپنی ذات وصفات میں یکتا‘‘.یہ نام رکھنا درست نہیں ہے۔اگر رکھیں تو عبدالاحد رکھ سکتے ہیں۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144212200018
تاریخ11-07-2021

