بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

3 جُمادى الأولى 1448ھ 15 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

قربانی کے جانور کی آنکھ میں دانہ نکلنا

سوال

ایک صاحب نے قربانی کا جانور خریدا ،خریدتے وقت اس میں کوئی عیب وغیرہ نہیں تھا، لیکن  بعد میں  اب  اس کی  آنکھ میں دانہ نکلا ہے، اس کے بارے  میں کیا حکم ہے؟کیا یہ عیب میں شمار ہوگا یا پھراس کی قربانی درست ہے ؟

جواب

جانور کی آنکھ میں صرف دانہ نکلا ہو اور اس سے اس کی بینائی پر کوئی فرق نہیں پڑا ہوتو اس کی وجہ جانور عیب دار شمار نہیں ہوگا اور اس کی قربانی کرنا درست ہے۔ لیکن اگر اس دانے  کی وجہ سے اس کی آنکھ کی بینائی ضائع ہوجائے یا ایک تہائی کے برابر کم ہوجائے تو پھر اس جانور کی قربانی کرنا درست نہیں ہوگا۔فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144212200014
تاریخ11-07-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں