بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

3 جُمادى الأولى 1448ھ 15 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

سینگ ٹوٹے ہوئے جانور کی قربانی

سوال

ایک چھوٹا بکرا تھا،اس کا سینگ نکلا اور وہ سینگ ٹوٹ گیا۔تو کیا قربانی ہوسکتی ہے؟

جواب

اگر سینگ ایسا ٹوٹا ہے کہ جڑ سے نہیں اکھڑا اور نہ ہی اس کے دماغ تک اس کا اثر پہنچا ہو  (اور وہ بکرا ایک سال یا اس سے زیادہ عمر کا ہو) تو اس سینگ ٹوٹنے سے اس کی قربانی پر کوئی خرابی لازم نہیں آئے گی،اس کو ذبح کرنا درست ہے۔فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144212200002
تاریخ11-07-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں