بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

9 جُمادى الأولى 1448ھ 21 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

تجدید ایمان ایک بار کلمہ پڑھنے سے بھی ہوجاتا ہے

سوال

کیا صرف ایک بار کلمہ پڑھنے سے تجدید ایمان ہو جاتا ہے؟

جواب

جی ہاں!ایک بار سے بھی تجدید ہوجاتی ہے، اور  تجدید ایمان یہ ہے کہ  کلمہ شہادت زبان سے ادا کرے اور دل سے اس کی تصدیق کرے، جس چیز سے انکار کی بنا پر ایمان سے خارج ہوگیا تھا اس کا اقرار کرے، اگر اسلام سے خارج ہوکر مثلا عسائیت کو اختیار کر لیا تھا تو اس سے بے زاری اور براءت کرے۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (4/ 228):

ثم اعلم أنه يؤخذ من مسألة العيسوي أن من كان كفره بإنكار أمر ضروري كحرمة الخمر مثلا أنه لا بد من تبرئه مما كان يعتقده لأنه كان يقر بالشهادتين معه فلا بد من تبرئه منه كما صرح به الشافعية وهو ظاهر

الفتاوى الهندية (2/ 253):

وإسلامه أن يأتي بكلمة الشهادة، ويتبرأ عن الأديان كلها سوى الإسلام، وإن تبرأ عما انتقل إليه كفى كذا في المحيط.

فقط واللہ اعلم 

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144211201738
تاریخ10-07-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں