بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

ایک واقعہ کی تحقیق

سوال

 میں نے ایک بیان میں سنا کہ ایک شخص نے اسلام قبول کیا تو اس سے پوچھا گیا کہ اسلام کی کس چیز نے تجھے متاثر کیا، وہ کہنے لگا سیرت کا ایک واقعہ میرے  اسلام لانے کا سبب بن گیا،  وہ یہ  کہ ایک دن مجلس لگی ہوئی تھی، ایک صحابی اٹھے اور کہا: یا رسول اللہ صلی علیہ وآلہ وسلم آپ دعا  کردیں میرا بچہ بہت دن سےمل نہیں رہا ہے، کہیں کھوگیا،  آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا  فرمائی، ایک اور صحابی اٹھے اور کہا: یارسول اللہ صلی علیہ وآلہ وسلم اس کے  بیٹے کو  میں نے وہا ں فلانے باغ میں بچوں کے ساتھ کھیلتے دیکھا ہے،  وہ صحابی اٹھے اور بھاگ کے جانے لگے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بلایا اور فرمایا:  بہت جلدی ہے!   میں نے  اس لیے بلایا ہے  کہ تم جب اپنے  بیٹے کو دیکھو تو اسے وہا ں بیٹا نہیں کہنا، یہ شوق گھر  پر پورا کرلینا ، صحابی نے کہا: کیوں؟  فرما یا: اس لیے کہ ان بچوں میں کوئی یتیم بچا ہوا تو تم جب اپنے بیٹۓ کو بیٹا  کہہ کر پکارو گے تو اس کا دل دکھے گا کہ کاش مجھے بھی کوئی بیٹا کہنے والا ہوتا،  یہ واقعہ صحیح ہے کیا؟

جواب

معتبر اور مستند کتب  میں تتبع اور تلاش کے بعد اس طرح کا کوئی واقعہ نہیں ملا۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144211201731
تاریخ10-07-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں