میت کو دوبارہ غسل دینا
سوال
میت کو غسل دینے کے بعد دوبارہ غسل دینا کیسا ہے؟
جواب
میت کو ایک مرتبہ غسل دینے سے حکمِ شرعی پورا ہو جاتا ہے، دوبارہ غسل دینے کی ضرورت نہیں ہوتی، اس لیے ایک مرتبہ غسل دینے کے بعد میت کو دوبارہ غسل نہیں دینا چاہیے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144211201669
تاریخ10-07-2021

