جانور کے جسم پر لفظ اللہ لکھا ہونا
سوال
اگر بکرے کے قدرتی طورپر اللہ لکھا ہو تو اس کا کیا حکم ہے؟
جواب
عام طور پر جانوروں کی کھال پر موجود نشانات کے متعلق وہماً یہ کہہ دیا جاتا ہے کہ اس پر فلاں لفظ (مثلًا لفظِ اللہ) لکھا ہوا ہے، لیکن اگر حقیقتًا کسی جانور کے جسم پر لفظِ "اللہ" لکھا ہوا ہو تو بھی اُس کی قربانی جائز ہے، بس یہ خیال رکھا جائے کہ لفظ اللہ کی کسی طرح بے احترامی نہ ہو۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144211201661
تاریخ10-07-2021

