مغرب کی فرض نماز سے پہلے دو نفل کا حکم
سوال
مغرب کی نماز سے پہلے دو رکعت پڑھنا کیسا ہے؟
جواب
مغرب کی اذان کے بعد فرض نماز سے پہلے دو رکعت پڑھنا احناف کے نزدیک مستحب نہیں ہے، بلکہ بعض نے مکروہ لکھاہے۔ (تحفہ الفقہاء، بدائع، بنایہ) نیز یہ کہ مغرب کی نماز میں تعجیل (جلد پڑھنا) سنت ہے اور ان دو رکعتوں کی وجہ سے تاخیر لازم آئے گی، اس لیے بھی مغرب کی نماز سے پہلے دو رکعت نفل پڑھنا مکروہ ہو گا۔
مزید تفصیل اور تفصیلی حوالہ جات کے لیے درج ذیل لنک پر کلک کریں:
مغرب کی اذان اور نماز کے درمیان دو رکعت نفل پڑھنا
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

