شوہر، ایک بیٹی اور والد میں وراثت کی تقسیم
سوال
میری بیوی کا انتقال ہو چکا ہے اور میری ایک بیٹی ہے اور میریبیوی کے والد ہیں؛ لہذا وراثت کس طرح تقسیم کریں!
جواب
صورتِ مسئولہ میں مرحومہ کی میراث کی تقسیم کا شرعی طریقہ یہ ہے کہ مرحومہ کے حقوقِ متقدمہ ادا کرنے کے بعد، یعنی اگر مرحومہ کے ذمے کوئی قرض ہو اسے ادا کرنے کے بعد ،اگر مرحومہ نے کوئی جائز وصیت کی ہو تو اسے ایک تہائی ترکہ میں سے نافذ کرنے کے بعد، باقی کل ترکہ کو 4 حصوں میں تقسیم کرکے ایک حصہ شوہر کو، دو حصے بیٹی کو اور ایک حصہ والد کو ملے گا۔
فیصد کے تناسب سے 25% شوہر کو، 50% بیٹی کو اور 25% والد کو ملے گا۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

