بیڑی اور سگریٹ چھوڑنے کی قسم کھا کر حقہ پینا
سوال
بیڑی اور سگریٹ چھوڑ نے کی قسم کھائی، دل میں ارادہ بھی ان دونوں کا ہی تھا اور بعد میں حقہ شروع کردیا تو اب کیا حکم ہے؟
جواب
صورتِ مسئولہ میں حقہ پینے سے قسم نہیں ٹوٹی؛ لہذا کفارہ ادا کرنا لازم نہیں ہے۔
تاہم واضح ہو کہ وہ حقہ جس میں بدبو ہوتی ہے،اور مضر صحت ہو اس کا پینا مکروہ ہے۔ (فتاوی دارالعلوم دیوبند ج۱۶ ص۱۳۶)
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (3 / 743):
"الأيمان مبنية على الألفاظ."
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144211201631
تاریخ09-07-2021

