10 جولائی 2021 کے دن 70 ہزار روپے رکھے ہوں تو زکات کا حکم
سوال
اگر کسی کے پاس 60/70 ہزار روپے موجود ہوں تو کیا اس کے اوپر زکات واجب ہے؟
جواب
صورتِ مسئولہ میں آج (بتاریخ10 جولائی 2021 ) ساڑھے باون تولہ چاندی کی قیمت 82,267.50 روپے ہے (1567 روپے فی تولہ کے حساب سے)؛ لہذا جس شخص کے پاس 70 ہزار روپے یا اس سے کم روپے موجود ہوں اور اس کے علاوہ تجارت کا کوئی اور سامان، چاندی یا سونا موجود نہ ہو تو وہ صاحبِ نصاب نہیں اور اس پر زکات واجب نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144211201628
تاریخ09-07-2021

