بالوں میں کنگھی کرنے سے وضو نہیں ٹوٹتا
سوال
اگر عورت غسل کے بعد بالوں میں کنگی کرے تو کیا وضو ٹوٹ جاتا ہے؟
جواب
وضو بدن سے نجاست نکلنے سے ٹوٹتاہے ،لہذا صورتِ مسئولہ میں بالوں میں کنگھی کرنے سے وضو نہیں ٹوٹتا۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144211201623
تاریخ09-07-2021

