جمعہ کے خطبہ کے دوران امام بیٹھنا
سوال
جمعہ کے خطبہ کے دوران امام بیٹھ جاتا ہے ،پھر خطبہ دیتا ہے ،کیا وجہ ہے ؟
جواب
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اسی طریقے سے خطبہ دیا کرتے تھے، یعنی آپ ﷺ دو خطبے ارشاد فرماتے تھے، اور دونوں کے درمیان تھوڑی دیر بیٹھتے تھے۔
چنانچہ صحیح بخاری میں ہے:
"عن ابن عمر - رضي اللہ عنہما - قال: کان النبي صلی اللہ علیہ وسلم یخطب قائماً ثم یقعد ثم یقوم کما تفعلون الآن."
(رقم الحدیث: ۹۲۰، ط: البشریٰ بیروت)
ترجمہ: ابن عمر سے مروی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوکر خطبہ دیتے تھے، پھر بیٹھ جاتے تھے، پھر کھڑے ہوتے تھے جیسا کہ تم لوگ آج کرتے ہو۔
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

