آیان نام رکھنا
سوال
’’آ یان افضال ‘‘ نام رکھنا کیسا ہے ؟ اور اس کا معنی بھی بتا دیں!
جواب
’’ایان‘‘ کا درست تلفظ ’’ا‘‘ پر زبر ’’ی‘‘ پر تشدید ہے، اور کلامِ عرب میں یہ اسمِ شرط بمعنی "کب" کے لیے استعمال ہوتا ہے، لہذا یہ نام نہ رکھا جائے۔ البتہ ’’ایان‘‘ کے بجائے عیان (عین کے زبر اور یا کی تشدید کے ساتھ) نام رکھا جا سکتا ہے جس کے ایک معنی کشادہ آنکھوں والا کے آتے ہیں۔
’’ أيّان : (معجم الرائد) (اسم) 1- إسم شرط للزمان يجزم فعلين ، نحو : « أيان تدرس تنجح » 2- إسم استفهام بمعنى « متى » ، نحو : أيان ترجع؟ »‘‘.
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

