بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

سوتیلی پھپو سے نکاح

سوال

کیا سوتیلی پھپو سے نکاح جائز ہے یا نہیں؟ باپ دونوں کا ایک ہے اور ماں  الگ  الگ!

جواب

سوتیلی پھپو یعنی باپ شریک پھپو جس کو "علاتی پھپو "  کہا جاتا ہے  وہ بھی حقیقی پھپو کی طرح محارم  میں سے ہے،  اس  لیے علاتی پھپو سے بھی حقیقی پھپو  کی طرح نکاح کرنا حرام ہے۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (3/ 28):

’’ (حرم) على المتزوج ذكرا كان أو أنثى نكاح (أصله وفروعه) علا أو نزل (وبنت أخيه وأخته وبنتها) ولو من زنى (وعمته وخالته) فهذه السبعة  مذكورة في آية: {حرمت عليكم أمهاتكم} [النساء: 23] ويدخل عمة جده وجدته وخالتهما الأشقاء وغيرهن.‘‘

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144211201585
تاریخ09-07-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں