قربانی کے جانور میں عقیقہ کیا جا سکتا ہے؟
سوال
قربانی کے جانور میں عقیقہ کیا جا سکتا ہے؟
جواب
صورتِ مسئولہ میں قربانی کے بڑے جانور (گائے ، بیل اور اونٹ وغیرہ ) میں عقیقے کا حصہ ڈالا جاسکتا ہے،اس سے اس جانور میں جتنے حصے قربانی کے ہیں وہ قربانی کے اور جتنے عقیقہ کے حصہ ہیں اتنے عقیقہ کے حصے ادا ہوجائیں گے ،قربانی کے ساتھ عقیقہ کرتے ہوئے قربانی کی گائے وغیرہ میں لڑکے کے لیے دو حصے اور لڑکی کے لیے ایک حصہ رکھ لے، یہ مستحب ہے۔
فتاوی شامی میں ہے:
"وكذا لو أراد بعضهم العقيقة عن ولد قد ولد له من قبل ؛ لأن ذلك جهة التقرب بالشكر على نعمة الولد."
( کتاب الاضحیۃ، ج: 6، صفحہ: 326، ط: ایچ، ایم، سعید)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

