بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

سجدے کی حالت میں پاؤں کی انگلی زمین سے لگانا

سوال

سجدہ  میں انگلی زمین سے لگانے کا حکم کیا ہے؟ کیا بغیر لگائے نماز درست نہیں ہوتی؟

جواب

پورے سجدے میں اگر پاؤ ں کی ایک بھی انگلی زمین پر کچھ دیر کے لیے بھی نہیں  رکھی ہو تو سجدہ ادا نہ ہونے کی  وجہ سے نماز نہیں ہوتی،  اگر سجدے  میں ایک تسبیح کی مقدار بھی پاؤں زمین پر رکھ لیا ہو  (چاہے ایک انگلی ہی زمین پر رکھ لی ہو) تو پھر اس سجدہ میں پاؤں اٹھ  جانے کی وجہ سے نماز فاسد نہیں ہوتی، البتہ ایسا کرنا (یعنی سجدے میں کچھ دیر پاؤں زمین پر رکھنا اور کچھ دیر بلاعذر اٹھالینا)  مکروہ ہے۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (1 / 447):

"(قوله: وقدميه) يجب إسقاطه؛ لأن وضع إصبع واحدة منهما يكفي كما ذكره بعد ح. وأفاد أنه لو لم يضع شيئًا من القدمين لم يصح السجود، وهو مقتضى ما قدمناه آنفًا عن البحر."

 فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144211201529
تاریخ08-07-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں