بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

الہدی انٹرنیشنل اور فرحت ہاشمی

سوال

الہدی کے نام سے جو ادارہ  ڈاکٹر فرحت ہاشمی صاحبہ کی نگرانی میں چل رہا ہے، کیا ان کے عقائد درست ہیں؟

جواب

ڈاکٹر فرحت ہاشمی عصری تعلیم گاہوں کی پڑھی ہوئی ایک آزاد خیال خاتون ہیں، ان کے عقائد و نظریات انتہائی گم راہ کن اور جمہور اہل سنت و الجماعت کے عقائد و نظریات کے یک سر خلاف ہیں، (جیسے:  اجماعِ امت کو اہمیت نہ دینا، تقلید کو علی الاطلاق شرک کہنا، تین طلاق کو ایک طلاق کہنا، بغیر طہارت کے قرآن چھونا، وغیرہ) اور  "الھدی انٹرنیشنل" ان ہی باطل و گم راہ کن عقائد کی تبلیغ و ترویج کا ایک مرکز ہے،  جس کی بانی ڈاکٹر صاحبہ خود ہیں؛  لہذا اس ادارے سے تعلقات رکھنے اور ان کے دروس میں شرکت کرنے سے مکمل اجتناب کیا جائے۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144211201507
تاریخ08-07-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں