بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

موبائل میں کپڑے کے ذریعہ قرآن کا صفحہ پلٹنا

سوال

 قرآن پاک موبائل پر بغیروضو  پڑھنے کے ضمن میں آپ نے ارشاد فرمایاہے کہ اسکرین کوچھوناجائزنہیں جب کہ اسکرین کوچھوئے بغیرقرآن کاکھولنابندکرناصفحہ پلٹنااوردیگرایکٹیویٹیزممکن نہیں حال آں کہ سکرین پر ایک عدد زائد حفاظتی شیشے کی تہہ بھی چڑھائی جاتی ہے اس کے باوجود بھی اگرجائزنہیں ہے تواس سہولت سے استفادہ ممکن نہیں ؟

جواب

صورتِ   مسئولہ میں موبائل میں قرآن پڑھنے کی صورت میں کپڑے  کے ذریعہ صفحہ پلٹنا ممکن بھی ہے   اور  اگر انگلی پر کپڑا لپیٹا جائے تو صفحہ پلٹ جاتا ہے، اس میں کوئی حرج نہیں؛  لہذا اس طرح اس سہولت سے استفادہ ممکن ہے۔ فقط واللہ اعلم 

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144211201501
تاریخ08-07-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں