بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 جُمادى الأولى 1448ھ 19 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

’’عبد الھادی‘‘ نام رکھنا

سوال

 اللہ پاک نے مجھےایک پیارا سا بیٹا عطا کیا ہے،جو ۵جولائی بروز پیر کو رات ٩ بجے پیدا ہوا، جس کا نام میں (محمد عبدالھادی)  رکھنا چاہتا ہوں ،کیا میں یہ نام اپنے بیٹے کا رکھ سکتا ہوں؟

جواب

"ہادی" اللہ تعالی کے صفاتی ناموں میں سے ہے ، اس کا معنی ہے "ہدایت دینے والی ذات"،  لہذا عبد الھادی کا معنی ہوا "ہدایت دینے والی ذات کا بندہ" ، اور ناموں کے شروع میں  "محمد" کا اضافہ برکت کے لیے کیا جاتا ہے، لہذا "محمد عبد الہادی" نام رکھنا درست بھی ہے اور اچھا بھی ہے،تاہم واضح ہو کہ نام رکھنے سے پیدائش کے دن، تاریخ اور وقت  کا کوئی تعلق نہیں ہے۔فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144211201491
تاریخ08-07-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں