والدہ، بیوہ، تین بیٹوں اور ایک بیٹی میں میراث کی تقسیم
سوال
ایک شخص کا انتقال ہوا ہے، ورثاء میں والدہ ، تین بہنیں، ایک بھائی، مرحوم کی بیوہ ، تین بیٹے اور ایک بیٹی ہے،میراث کی تقسیم کیسے ہوگی ؟
جواب
صورتِ مسئولہ میں مرحوم کے کل ترکہ کو 168 حصوں میں تقسیم کیا جائے گا، جس میں سے 28 حصے مرحوم کی والدہ کو ، 21 حصے مرحوم کی بیوہ کو ، 34،34 حصے ہر ایک بیٹے کو اور 17 حصے مرحوم کی بیٹی کو ملیں گے۔
یعنی ہر سو روپے میں سے 16.66 روپے مرحوم کی والدہ کو ،
12.5 روپے مرحوم کی بیوہ کو،
20.23 روپے مرحوم کے ہر ایک بیٹے کواور
10.11 روپے مرحوم کی بیٹی کو دیئے جائیں گے۔
مذکورہ صورت میں مرحوم کے ترکے میں ان کے بہن بھائی وارث نہیں ہوں گے۔
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

