غیر مسلم سے برتن دھلوانا
سوال
کیا غیر مسلم ہمارے کچن کے برتن دھو سکتا ہے ؟
جواب
غیر مسلم ملازم صفائی ستھرائی کا لحاظ رکھتا ہو تو اس سے برتن دھلوائے جاسکتے ہیں اور ان برتنوں کا استعمال درست ہے۔ البتہ مسلمان ملازم کو ترجیح دینا زیادہ بہتر ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144211201469
تاریخ07-07-2021

