گیلے پاؤں میں کنکر آجائے تو کیا پاؤں دھونا لازم ہے؟
سوال
ایک آدمی گیلے پاؤں چپل سمیت سڑک پر چل رہا ہے ،خشک کنکر اس کے پاؤں کے تلوے اور چپل کے درمیان آگیا ،اب اس کے لیے پاؤں اور چپل دھونا ضروری ہے یا نہیں؟
جواب
صورتِ مسئولہ میں خشک کنکر گیلے پاؤں کے ساتھ لگنے سے پاؤں یا جوتا ناپاک نہیں ہوگا، اور نہ ہی پاؤں کا جوتے کا دھونا لازم ہے۔ ہاں اگر کنکر یقینی طور پر ایسے نجس ہوں کہ گیلے پاؤں پر اس کے لگنے سے نجاست کا اثر (رنگ یا بو) آجائے تو پاؤں دھوکر پاک کرنا ضروری ہوگا۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

