کٹے (بھینسے) کی قربانی کا حکم
سوال
کیا کٹے (بھینسے)کی قربانی جائز ہے؟
جواب
بھینس اور بھینسا، گائے ہی کی ایک قسم ہے، اور گائے کی قربانی کا ذکر تو احادیث میں صاف اور صریح لفظوں میں ملتا ہے، لہذا بھینس و بھینسے کی قربانی جائز ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144211201456
تاریخ07-07-2021

