قربانی کا جانور تول کر خریدنے کا حکم
سوال
کیا فرماتے ہیں مفتیان عظام اس بارے میں کہ آج کل منڈیوں میں زندہ بکرا تول کر بیچا جاتا ہے، تو کیا اس طرح قربانی کے جانور کی خریدوفروخت جائز ہے یا نہیں؟
جواب
بصورتِ مسئولہ جب قربانی کے جانور کو تول کر قیمت طے کی جائے، تو ایسے جانور کی خریداری جائز ہے۔
فتاوی عالمگیری (الفتاوى الهندية ) میں ہے:
"جهالة المبيع أو الثمن مانعه جواز البيع إذا كان يتعذر معها التسليم وإن كان لا يتعذر لم يفسد العقد كجهالة كيل الصبرة بأن باع صبرة معينة ولم يعرف قدر كيلها وكجهالة عدد الثياب المعينة بأن باع أثوابا معينة ولم يعرف عددها كذا في المحيط."
(کتاب البیوع، الباب التاسع فیمایجوز بیعہ ومالایجوز بیعہ، ج:3، ص:122، ط:مکتبہ رشیدیہ)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

