بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

3 جُمادى الأولى 1448ھ 15 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

گھر کے 9 افراد کی طرف سے ایک جانور کی قربانی کرنا

سوال

 اگر ایک گھر میں 8,9 افراد ہوں اور ہر ایک پر قربانی کرنا واجب ہو اور گھر کا سربراہ راہ ایک جانور لے کر آ جائے اور یہ کہے کہ سب کی طرف سے یہ قربانی ہے تو کیا یہ سب کی طرف سے قربانی ہو جائے گی اور یا سب پر الگ الگ قربانی  کرنا ہوگی؟

جواب

واضح رہے کہ ایک بڑے جانور گائے میں زیادہ سے سات افراد کی شرکت شرعًا جائز ہوتی ہے، سات سے زائد افراد کی شرکت کی صورت میں قربانی درست نہیں ہوتی، لہذا صورتِ مسئولہ میں گھر کے جتنے افراد پر قربانی واجب ہو  ان کی جانب سے علیحدہ علیحدہ قربانی کرنا واجب ہوگا، محض ایک جانور سارے گھر والوں کی طرف سے کرلینا کافی نہ ہوگا۔  مزید تفصیل کے لیے دیکھیے:

کیا سارے گھر والوں کی طرف سے ایک قربانی کرنا کافی ہے؟

 فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144211201328
تاریخ05-07-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں