بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

3 جُمادى الأولى 1448ھ 15 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

گھر کا کوئی فرد خود ذبح کرے تو اجرت کا کیا حکم ہوگا؟

سوال

اگر قربانی کا جانور گھر کے افراد میں سے کوئی ایک ذبح کرنا چاہے تو اس کی اجرت مسجد میں دینی چاہیے؟

جواب

صورتِ  مسئولہ میں گھر کے افراد میں سے کوئی اگر ذبح خود کرنا چاہے،  اور بقیہ افراد سے ذبح پر اجرت لینا چاہے تو  لے سکتا ہے، اور ایسی اجرت صدقہ کرنا یا مسجد میں دینا ضروری نہیں، اسی طرح سے اگر وہ بلا اجرت ذبح کرنے پر راضی ہو تو اجرت   لیے بغیر  بھی ذبح کرسکتا ہے، اس صورت میں بھی ذبح کی معروف اجرت  مسجد میں دینا لازمی نہیں ہے۔  فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144211201297
تاریخ05-07-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں