بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 جُمادى الأولى 1448ھ 19 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

محمد رایان نام رکھنا

سوال

 کیا "محمد رایان"  نام رکھنا صحیح ہے؟ اوراس کے معنی کیاہیں؟

جواب

درست نام  "رَیّان"  (راء کے بعد الف نہیں ہے  اور 'یا  'پر تشدید ہے) ہے،اور اس کے معنی ہیں:1۔ سیراب ہونے والا۔ 2۔ریان جنت کے آٹھ  دروازوں میں سے ایک دروازہ جس سے روزہ داروں کو داخل کیا جائے گا۔

 جیسا کہ حدیث مبارک میں ہے:

"عن سهل بن سعد رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: « إن في الجنة باباً يقال له: "الريان"، يدخل منه الصائمون يوم القيامة، لايدخل معهم أحد غيرهم، يقال: أين الصائمون؟ فيدخلون منه، فإذا دخل آخرهم أغلق فلم يدخل منه أحد »."

(صحیح مسلم،باب فضل الصیام:۳ /۱۵۸، رقم الحدیث:۲۷۶۶،ط:دارالجیل،بیروت)

                                                  لہذا '' محمد رایان'' کے بجائے ''محمد ریان'' نام رکھا جائے۔فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144211201227
تاریخ04-07-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں