بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

3 جُمادى الأولى 1448ھ 15 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

قربانی کے جانور کی عمر میں شمسی سال کا اعتبار ہوگا یا قمری؟

سوال

قربانی کے جانور میں سال کا اعتبار قمری تاریخ کےاعتبار سے ہو گا یاشمسی تاریخ سے یا اس میں کوئی تفصیل ہے؟  برائے کرم مدلل جواب عنایت فرمائیں!

جواب

شرعی اَحکام کا تعلق مثلًا  رمضان و حج اور دیگر احکام کا تعلق قمری تاریخ کے اعتبار سے ہی کیا جاتا ہے،نیز عید الاضحی میں بھی قمری تاریخ کا ہی اعتبار کیا جاتا ہے،لہذا جانور کی عمر میں بھی قمری سال کا اعتبار کیا جائے گا۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144211201205
تاریخ04-07-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں