جلد نکاح کے لیے وظیفہ
سوال
ایک لڑکا لڑکی نکاح کرنا چاہتے ہیں، لیکن رشتے داروں کی لڑائیوں کی وجہ سے کام نہیں ہورہا، دعا کا طریقہ بتایا جائے!
جواب
صدقِ دل سے نمازوں کے بعداورتہجد و غروب کے وقت دعا مانگیں، نیز نمازعشاء کے بعد اول وآخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف اوردرمیان میں گیارہ سومرتبہ ’’یاَلَطِیْفُ‘‘ پڑھ کراللہ تعالیٰ سے دعاکریں۔
(آپ کے مسائل اور ان کا حل4/251،مکتبہ لدھیانوی)
یا نمازِ عشاء کے بعد اول و آخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف اور درمیان میں 41 مرتبہ درج ذیل کلمات پڑھ کر دعا کیجیے:
{وَمَنْ یَّـتَّقِ اللهَ یَجْعَلْ لَّه‘ مَخْرَجًا وًَیَرْزُقْهُ مِنْ حَیْثُ لَایَحْتَسِبْ وَمَنْ یَّـتَوَکَّلْ عَلَی اللهِ فَهُوَ حَسْبُه‘}
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

