بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

9 جُمادى الأولى 1448ھ 21 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

اللہ تعالی کے لیے بے پرواہ کا لفظ استعمال کرنا

سوال

اللہ کے لیے بے پرواہ لفط استعمال کرنا کیسا ہے ؟

جواب

بہتر تھا کہ جو جملہ کہا گیا، مکمل سیاق و سباق کے ساتھ یہاں لکھ کر سوال کیا جاتا، تاہم  صورتِ مسئولہ میں اللہ تعالی کے  لیے "بے پرواہ " کا لفظ استعمال کرنے کے بجائے"بے نیاز "  کا لفظ  استعمال کرنا زیادہ بہتر  ہے ، اگرچہ معنی دونوں کا قریب قریب ہے،  لیکن چوں کہ  معاشرے میں بے پرواہ  کا لفظ  آج کل  لاپرواہ کے  لیے بھی  استعمال کرلیا جاتا  ہے ؛  اس  لیے اللہ تعالی کے  لیے اس کو استعمال نہیں کرنا چاہیے ۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144211201162
تاریخ03-07-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں