دسترخوان پر سبزی ہونے کی صورت میں رحمت کا نزول
سوال
جس دسترخوان پر سبزی ہو اس پر رحمتیں اترتی ہیں؟
جواب
جس دسترخوان پر سبزی ہو اس پر رحمت نازل ہونے کا ذکر تلاش کے باجود احادیثِ مبارکہ میں نہیں مل سکا، اس لیے اس کی نسبت آپ ﷺ کی طرف کرنا درست نہیں ہے۔ البتہ امام غزالی رحمہ اللہ نے "احیاء علوم الدین" میں کھانے کے آداب میں نقل کیا ہے کہ ” اور یہ کہا گیا ہے کہ : جس دسترخوان پر سبزی ہو اس پر فرشتے حاضر ہوتے ہیں، اس لیے دسترخوان پر سبزی کا ہونا مستحب ہے۔“
إحياء علوم الدين (2 / 17):
"ويقال: إن الملائكة تحضر المائدة إذا كان عليها بقل فذلك أيضاً مستحب ولما فيه من التزين بالخضرة.
وفي الخبر: إن المائدة التي أنزلت على بني إسرائيل كان عليها من كل البقول إلا الكراث."
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

