بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

26 ربیع الثانی 1448ھ 09 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

غوثِ اعظم ولی اللہ ہیں یا صحابی؟

سوال

حضرت غوث یہ ولی اللہ ہیں  یا صحابی هیں؟

جواب

صوفياء كي اصطلاح ميں "غوثِ اعظم "  حضرت شاه عبد القادر جیلانی رحمہ کا لقب تھا، یہ   چھٹی صدی  ہجری  ( المتوفی: 8 ربیع الاوّل561 ہجری)کے  مشہور صوفی بزرگ تھے، "سلسلہ قادریہ" ان ہی کے نام سے منسوب ہے، یہ  صحابی نہیں تھے، ہاں اللہ تعالیٰ کے ولی تھے۔

نیز یہ واضح رہے کہ غوث، قطب، نجیب، بدل وغیرہ اہلِ تصوّف کی اصطلاحات ہیں جن کے لغوی معنی مراد نہیں ہوتے، بلکہ صوفیاء کی وضع کردہ اصطلاحات ہی مراد ہوتی ہیں، صوفیاء کے ہاں ’’غوث‘‘ایک درجہ کا نام ہے، اس خاص درجہ پر فائز بزرگانِ دین  ’’غوث‘‘  کہلاتے ہیں ۔نیز غوث  مستجات الدعوات  (جس کی دعائیں قبول ہوتی ہیں) کو  بھی کہتے ہیں، اور ’’غوثِ اعظم‘‘  کا مطلب بڑا مستجاب الدعوات ۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

فتویٰ نمبر 144211201153
تاریخ03-07-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں