ٹک ٹاک ایپ پر انوائٹ کرنے کے عوض حاصل ہونے والی رقم کا حکم
سوال
ٹک ٹاک پر اپنے دوستوں کو انواینٹ کرکے پیسے لے کر اس موبائل سے ٹک ٹاک بالکل ختم کردیں تو یہ پیسے لینا جائز ہے؟
جواب
ٹک ٹاک ایپ کا شرعی نقطہ نظر سے استعمال متعدد مفاسد کی بنا پر ناجائز ہے اور ناجائز کاموں میں تعاون کرنا یا اس کی ترغیب دینا بھی ناجائز ہے، لہذا ٹک ٹاک پر دوستوں کو انوائٹ کرنے کے عوض پیسے لینا جائز نہیں ہے۔فقط واللہ اعلم
ٹک ٹاک کا حکم معلوم کرنے کے لیے درج ذیل لنک پر جامعہ کا فتویٰ ملاحظہ فرمائیں:
ٹک ٹاک (Tik Tok ) اپلی کشن پر ویڈیو بنانا اور شئیر کرنا اور اس پر پیسہ کمانا
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

