میزان بینک سے نیا پاکستان اسکیم کے ذریعہ لون لینا
سوال
میزان بینک سے نیا پاکستان اسکیم کے ذریعہ آفس، فلیٹ، گاڑی یا گھر وغیرہ کے لیے لون لینا کیسا ہے؟
جواب
میزان بینک کی ویب سائٹ پر موجود معلومات کے مطابق میزان بینک "میرا پاکستان میرا گھر " نامی اسکیم میں شرکتِ متناقصہ (diminishing musharka) کے ذریعہ فائنینسنگ کرتا ہے۔ یہ طریقہ شرعی تقاضوں کو پورا نہ کرنے کی وجہ سے ناجائز ہے اور اس میں بیک وقت تین عقد (بیع، شرکت اور اجارہ) ایک ساتھ کرنا لازم آتاہے؛ لہٰذا یہ سودی معاملہ کے مشابہ ہے ، اور اس سکیم کے تحت گھر لینا جائز نہیں ہے۔اسی طرح گاڑی کی خریدوفروخت کے لیے "اجارہ " کے ذریعہ کی جاتی ہے جو کئی شرعی خرابیوں کا مجموعہ ہے،لہذا ان معاملات سے مکمل اجتناب کرنا ضروری ہے۔
تفصیل کے لیے دیکھیے:"مروجہ اسلامی بینکاری" از رفقائے دارالافتاء جامعہ علوم اسلامیہ بنوری ٹاؤن ، مطبوعہ مکتبہ بینات۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

