کلالہ کے ورثہ میں بھتیجی اور چچا زاد بھائی ہو تو تقسیم کیسے ہوگی؟
سوال
کلالہ کی وفات کے بعد بھتیجی اور چچا زاد بھائی کا حصہ کیا ہوگا؟
جواب
صورتِ مسئولہ میں بھتیجی کو اس صورت میں حصہ ملے گا جب کہ اس کا والد کلالہ کی وفات کے وقت حیات ہو، بصورتِ دیگر کلالہ کے مکمل ترکہ کا حق دار چچازاد بھائی ہوگا۔
لہٰذا اگر کلالہ کی وفات کے وقت مذکورہ بھتیجی کے والد حیات تھے تو ان کے ورثہ کی تفصیل بتاکر حصے معلوم کیے جاسکتے ہیں۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144211201046
تاریخ30-06-2021

