بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

نماز میں خاتون کے لیے ٹھوڑی چھپانے کا حکم

سوال

 نماز میں خواتین کے لیے  ٹھوڑی چھپانا فرض ہے کیا یا اس کے بارے میں کیا حکم ہے ؟

جواب

نماز کے دوران خواتین کے لیے  سر کے  بال، کان ، گردن، گدی اور پورا جسم چھپانا ضروری ہے، چہرہ  (ہاتھ اور پاؤں) چھپانا فرض نہیں، لہذا صورتِ  مسئولہ میں ٹھوڑی چھپانے کی ضرورت نہیں۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144211201045
تاریخ30-06-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں