بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 جُمادى الأولى 1448ھ 19 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

مناہِل نام

سوال

مجھے  ایک  نام کے  بارے میں پوچھنا تھا کہ دونوں میں سے کون سا صحیح  ہے یا پھر دونوں صحیح  ہیں اور ان کا معنی کیا  ہے؟   ایک مناہِل   "manahil" اور دوسرا مناہَل"manahal"،  اپنی قیمتی رائے دے دیجیے!

جواب

دونوں ناموں میں سے درست نام مناہِل "manahil"  ہے، ’’مَنَاهِلْ‘‘ (میم اور نون کے زبر، اور ہاء  کی زیر  کے ساتھ )  عربی زبان کا لفظ ہے  اور لفظ ’’مَنْهَلْ‘‘  کی جمع ہے،’’مَنْهَلْ‘‘ کے معنی ہیں: پانی کا گھاٹ، 

سیرابی حا صل کرنے کا مقام، پانی کا چشمہ۔ 

جیسا کہ "معجم الرائد"  میں ہے:

   ’’مناهل: جمع منهل، عين الماء، نبع‘‘.

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144211201031
تاریخ30-06-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں