نام تبدیل کرنے سے کیا عقیقہ دوبارہ کرنا ہوگا؟
سوال
بچے کے عقیقہ میں جو نام رکھا تھا اس کا مطلب اچھا ہے ،لیکن اب اگر نام تبدیل کرنا ہے تو عقیقہ دوبارہ کرنا چاہیے؟
جواب
صورتِ مسئولہ میں اگر عقیقہ کیا جاچکا ہے، نیز بچے کا نام بھی رکھ دیا گیا ہے ، اور ا س نام کا معنی اچھاہو تو اسے بدلنے کی حاجت نہیں ، البتہ آپ نے نام ذکر نہیں کیا جس کے معنی کو دیکھ کر اس کے صحیح یا غلط ہونے کا فیصلہ کیا جاسکے۔تاہم اگر پہلا نام تبدیل کرکے دوسرا نام رکھنا چاہتے ہیں تو اس صورت میں دوبارہ عقیقہ کی ضرورت نہیں ہے۔ فقط والله اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

