بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

محمد سمیع نام رکھنا

سوال

محمد سميع نام رکھنا کيسا ہے؟

جواب

سمیع ایسا لفظ ہے جس کا اطلاق اللہ رب العزت  پر بھی ہوتا ہے ،اور مخلوق کی طرف بھی اس کی نسبت کی جاتی ہے،لیکن دونوں نسبتوں کے اعتبار سے اس کے معنی  میں فرق ہوتا ہے ،اس لیے عبدالسمیع اور محمد سمیع دونوں طرح  نام رکھنا جائز ہے ۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار)  میں ہے:

" وجاز التسمية بعلي ورشيد من الأسماء المشتركة، ويراد في حقنا غير ما يراد في حق الله تعالى.

(قوله: وجاز التسمية بعلي إلخ) الذي في التتارخانية عن السراجية: التسمية باسم يوجد في كتاب الله تعالى كالعلي والكبير والرشيد والبديع جائزة إلخ، ومثله في المنح عنها، وظاهره الجواز ولو معرفاً بأل."

( ٦ / ٤١٧، ط: دار الفكر)

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144211200998
تاریخ30-06-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں