جس جانور کے دانت توڑ دیے گئے ہوں اُس کی قربانی کرنا
سوال
اگر قربانی کے جانور کے دانت توڑ دیے گئے ہیں تو اس کا کیا حکم ہے؟
جواب
اگر کسی جانور کے کچھ دانت توڑ دیے گئے ہوں تو یہ قربانی کے لیے مانع نہیں ہے، اس کی قربانی جائز ہے، بشرطیکہ اس کی قربانی کے لیے مقرر عمر پوری ہو اور وہ چارہ وغیرہ بسہولت کھا سکتا ہو، اگر دانت اتنے توڑ دیے کہ جانور چارہ ہی نہیں چبا سکتا تو اس کی قربانی درست نہیں ہوگی۔
مزید تفصیل کے لیے یہ لنک ملاحظہ کریں:
قربانی کے جانور کے دانتوں کے بارے میں تفصیل
''فتاوی ہندیہ'' میں ہے:
''و أما الهتماء وهي التي لا أسنان لها، فإن كانت ترعی و تعلف جازت و إلا فلا''. (٥/ ٢٩٨، ط: رشيدية)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

