قربانی کے جانور کے کچھ دانت گرنے کے بعد ایسے جانور کی قربانی کا حکم
سوال
جس بکرے کے کچھ دانت ٹوٹ گئے ہوں، کیا اس کی قربانی جائز ہے؟
جواب
بصورتِ مسئولہ قربانی کے جانور کے کچھ دانت ٹوٹنے کے بعد اگر اتنے دانت سلامت ہیں کہ جن سے وہ جانور خود چارہ چر سکے، تو ایسے جانور کی قربانی جائز ہے۔
فتح القدير للكمال ابن الهمام میں ہے:
"وأما الهتماء وهي التي لا أسنان لها؛ فعن أبي يوسف أنه يعتبر في الأسنان الكثرة والقلة، وعنه إن بقي ما يمكنه الاعتلاف به أجزأه لحصول المقصود."
(کتاب الأضحیة، ج:9، ص:515، ط:دارالفکر)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

