بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 جُمادى الأولى 1448ھ 19 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

ایک مسجد میں جمعہ کی نماز نکل گئی تو کیا حکم ہے؟

سوال

مسجد میں نماز جمعہ ادا کرنے کے بعد بقیہ لوگ جن کو جماعت نہیں ملی ہے  وہ مسجد سے قریب ایک مدرسے میں جمعہ کی نماز ادا کرسکتے ہیں جوکہ مدرسہ مسجد  کے احاطے میں ہے اور یہاں مسجد میں نماز پڑھ رہے ہیں؟

جواب

صورتِ  مسئولہ میں ایک جامع مسجد میں اگر جمعہ کی نماز نہ مل سکے تو دوسری جامع مسجد کی جماعت میں شرکت کرکے جمعہ کی نماز ادا کرنے کا اہتمام کیا جائے۔  فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144211200703
تاریخ24-06-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں