بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 جُمادى الأولى 1448ھ 19 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

مسجد کے وضوخانہ بنانے میں شریک ہونا

سوال

مسجد کے پاس جو استنجا خانہ یا وضو خانہ ہوتا ہے ،اس میں اس نیت سے کام کرے کہ وضو خانہ بنانے میں ہاتھ بٹاؤں گا تو ثواب ملے گا، کیا ایسا کرنا درست ہے ؟

جواب

مسجد کا وضو خانہ یا استنجاخانہ، مسجد کی ضروریات میں شامل ہیں ، اس لیے اگر کوئی شخص مسجد کے وضو خانے یا استنجا خانہ کی تعمیر میں ثواب کی نیت سے شریک ہوتا ہے تو ان شاء اللہ اسے اس کاثواب حاصل ہوگا۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144211200671
تاریخ23-06-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں